By Ahmad Jawad

Anybody with any doubt about the foreign agenda propagated through foreign media against CPEC, should refer to this clip. Use of urdu language, image of emotions, pain of an incident all combined & directed towards preparing a nation against CPEC. I bet cyber crimes bill would not have the legal strength to address such anti state poison. Even if they have the legal framework for such issues, they would not have the will & competence to address such poisonous Information Warfare. CyberCrime Bill will appear only for political victimisation or protect the corrupt elite of Pakistan. Nation has grown under the influence of foreign agenda so much that foreign agenda does not need anyone to promote this, nation itself will do the promotion by spreading the foreign agenda on social media. Are we creating an ill informed nation through social media who becomes tools of promotion in the hands of foreign agenda & spread their message. This is what should have been the focus of Cyber Crime Bill.







 

کوئٹہ: کوئی فِکر نہیں




جِس وقت آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہوں گے ہمارے محافظ حرکت میں آ چکے ہوں گے۔ کئی مشتبہ لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اُنھیں اُٹھایا جا چکا ہو گا، ہمارے محفوظ ہوائی اڈوں کے رن ویز پر ایف 16 طیارے غُرّا رہے ہوں گے اور مشتبہ دُشمنوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کے لیے پر تول رہے ہوں گے۔ کئی پھانسی گھاٹوں پر جلاّد اگلے احکامات کا بےتابی سے انتظار کر رہے ہوں گے۔


ضربِ عضب کو کوئٹہ کے قتل عام کے بعد تازہ خون مِلا ہے اور ہر خود ساختہ دفاعی تجزیہ نگار کی طرح میں بھی یہ بتا سکتا ہوں کہ یہ جنگ اب اور غضب ناک ہو جائے گی ، آخری مرحلے میں داخل ہو گی، ایک نادیدہ دُشمن کے خلاف جنگ طویل ہو سکتی ہے وغیرہ وغیرہ۔


٭’دس سالوں کے دوران 43 صحافی اور کیمرہ مین ہلاک ہوئے‘


٭ ’شدت پسندی کی وجہ جوابی کارروائی کی حکمت عملی‘


٭ ’سارے دوست چلے گئے اب کیا کہوں‘


ایک چھوٹا سا مسئلہ یہ ہے کہ جنھوں نے اپنے پیاروں کو کالے کوٹ اِستری کروا کے وکالت کرنے بھیجا تھا، وہ گھر سے آپ تک بریکنگ نیوز پہنچانے نکلے تھے اور وہ جو ہسپتال میں کسی کی تیمارداری کرنے آئے تھے اگر وہ آپ کا گلا پکڑ کر کہیں کہ اگر مشتبہ افراد کے ایڈریس آپ کے پاس تھے، اگر مشتبہ گروہوں کے ٹھکانے آپ کے نشانے پر تھے تو کِس مصلحت نے آپ کا ہاتھ روکا تھا؟


آپ لواحقین کی دماغی حالت اِس وقت سمجھ سکتے ہیں۔ اُنھوں نے پڑھا لکھا کر اپنے بچوں کو وکیل بنوایا تھا نہ کہ بلوچ رجمنٹ میں بھرتی کروایا تھا، نہ بلوچ باغیوں سے مِل جانے کی ترغیب دی تھی۔


اُن کا خیال تھا شام کو اُن کے پیارے گھر آئیں گے، کالے کوٹ اُتاریں گے، ٹائی ڈھیلی کریں گے اور کورٹ کچہری میں ہونے والی روداد بتائیں گے۔


160808161958_quetta_blast_640x360_ap


لیکن ہم چونکہ دُور کے لواحقین ہیں یا محض ٹی وی اور لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھے ہوئے ماتمی ہیں اِس لیے کیا ہم بغیر جذباتی ہوئے اِس سانحے سے اُٹھنے والے چند سوالات کے جوابات بغیر جذباتی ہوئے دے سکتے ہیں۔آئیے کوشش کرتے ہیں۔



آخر وکیل نشانے پر کیوں؟


اِس سے پہلے ہم پوچھ چکے ہیں سکول کے بچے کیوں، ہزارہ کیوں، پارک میں کھیلنے والے بچے کیوں۔ چونکہ ہمیں کوئی تسلّی بخش جواب نہیں ملا اِس لیے ہم آج پوچھ رہے ہیں کہ وکیل کیوں؟


وکیل عوام اور ریاست کے درمیان بات چیت کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ سزا اور جزا کے نظام کے مرکزی کردار ہوتے ہیں۔


کوئٹہ کے وکیل اپنے کام کو دوسروں کی نسبت ذرا زیادہ سنجیدگی سے لیتے تھے۔ میں نے پاکستان کے اکثر پریس کلبوں اور بار رومز میں اپنے جیسے نیم پڑھے لکھے کردار پائے لیکن کوئٹہ کے بار میں ہمیشہ سیاست پر بات کرتے ہوئے دلیل سُنی، کتابوں کے حوالے سُنے۔ عالمی تاریخ پر تو کوئٹہ کی ضِلع کچہری میں بھی دھواں دار بحثیں سُنیں۔


ایک دفعہ میں اپنے ایک مقدمے کی سماعت کے لیے وکیل کے دفتر پہنچا تو پوچھا وکیل صاحب کہاں ہیں؟ منشی نے جواب دیا جیل میں۔ اُنھوں نے ایک کرپٹ جج کی بھری عدالت میں اُن کی کرپشن کی کہانی سُنا دی تھی۔


شاید وکیل اِس لیے نشانہ بنے کہ وہ ہم سے قدرے زیادہ باشعور تھے۔


160808085557_quetta_hospital_640x360_._nocredit


اور کتِنے وکیل گئے؟


کوئٹہ دوسرے صوبائی دارالحکومتوں کے مقابلے سب سے چھوٹا ہے۔ جانے والوں کی تعداد بھی دِل دہلا دیتی ہے لیکن ایک شہر کا، ایک معاشرے کو ہونے والا نقصان سمجھنا ہو تو یوں اندازہ لگائیں کہ اللہ نہ کرے ، اللہ نہ کرے شریف خاندان پر اِتنا بڑا حملہ ہو کہ پوتے پوتیاں بھی نہ بچیں اور مسلم لیگ کی کمان کسی خاندان کے منشی کو سنبھالنی پڑے۔


یا میرے منہ میں خاک پاک فوج کی ہائی کمان پر اِتنا بڑا حملہ ہو کہ کور کمانڈروں کے اجلاس میں جونیئر بریگیڈیئرز کو شامل ہونا پڑے۔



سافٹ ٹارگٹ، ہارڈ ٹارگٹ


جب بھی اِس پیمانے پر خون بہتا ہے ہمارے دفاعی تجزیہ نگار ہمیں تسلی دیتے ہیں کہ دشمن کمزور ہو چکا ہے اِس لیے بزدلانہ حملے کر کے ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمارے قومی اثاثے محفوظ ہیں، ہمارے فوجی اڈوں پر پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا ہے لیکن یہ تسلی دینے کا کون سا طریقہ ہے کہ آپ کے گھر میں گھس کر کوئی آپ کے بچے کو مار دے اور آپ والدین کو بتائیں کہ دیکھیں دیوار پر لگی خاردار سلامت ہے، آپ کے گھر کہ باہر حفاظتی مورچہ سلامت ہے۔


160317191847_sanaullah_zahri_cm_balochistan_640x360_app_nocredit


دفاعی تجزیہ نگاری میں اِس کا مطلب کچھ بھی ہو جب آپ اپنے شہریوں کو سافٹ ٹارگٹ قرار دیتے ہیں تو آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ دیکھو ہماری کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ تم مر رہے ہو اور ہم زندہ سلامت ہیں۔



’را‘ نے کیا ہے


ابھی ہلاک ہونے والوں کی ٹھیک طرح سے گِنتی بھی شروع نہیں ہوئی تھی کہ جواں سال ٹی وی صحافیوں اور گھاگ سیاستدانوں نے کہنا شروع کیا کہ بلوچستان میں را کی موجودگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ قِصہ ختم۔ ہمارا کیا قصور۔ دُشمن ہے ہی اتنا کمینہ کہ چھپ کر وار کرتا ہے۔


یہ کوئی نہیں پوچھتا کہ را کو روکنا کسی کی ذمے داری ہے۔ اگر یہ جنگ اِس دلیل سے لڑنی ہے تو اِس کی کمان حافظ سعید اور اُن کے بھائی بندوں کو کیوں نہ دی جائے کیونکہ اُن کا دعوی ہے کہ وہ اِس دشمن کو سبق سکھا بھی چکے ہیں اور آئندہ بھی سکھاتے رہیں گے۔



سی پیک پر حملہ


جِس خوشحالی کا خواب چین نے پاکستان کو دکھایا ہے یقینا ہمارے دُشمن اُس کی تعبیر میں رکاوٹیں ڈالیں گے لیکن ایک پورے شہر کے بہترین سپوتوں کی تازہ لاشوں پر کھڑے ہو کر یہ فرمانا کہ یہ سی پیک کے دشمنوں کا کام ہے شہیدوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہے ؟


پہلے ہم وطن کے لیے مرتے تھے ، پھر مذہب کے نام پر مرے ، کیا اب ہم چند سڑکوں کے لیے مریں گے۔


اِس کٹی پھٹی قوم کو قوم ہی رہنے دیں۔ یہ تاثر نہ دیں کہ ہم سب کسی عظیم شاہراہ کے ٹھیکیدار ہیں اور ہم سے کچھ محصول چنگی وصول کریں گے اور باقی اِس شاہراہ کی چوکیداری کر کے گزارہ چلائیں گے۔



فِکر نہ کریں ، آزادی مبارک


چند ہفتے پہلے ہی وزارت داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چھ سالوں میں بلوچستان سے تقریباً ایک ہزار مسخ شدہ لاشیں مل چکی ہیں۔ ’


کِسی نے پلٹ کر یہ بھی نہیں پوچھا کہ کیا یہ سی پیک کے راستے کی صفائی کے کسی منصوبے کا حصّہ ہے۔


کیا اِن ہزار لوگوں کو بھی را نے چن چن کر مارا ہے۔ کیا ہم آپ کو شاباش دیں۔ شکریہ ادا کریں یا افسوس کریں کہ ہمارا دشمن ہمارے دیس میں دندناتا پھر رہا ہے۔


جِس ملک میں ایک صوبے سے ملنے والی ایک ہزار لاشوں پر آپ سے ایک سوال بھی نہ پوچھا گیا تو کوئٹہ میں اُٹھنے والے 90 سے زیادہ جنازوں ہر کتنے دن تک ماتم ہو گا۔


آئیے جھنڈے اُٹھائیں ، آزادی کے ترانے گائیں اور اِس ملک کو مقتل بنانے والوں کا جشن منائیں لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر کوئٹہ کے شہید ہونے والے ایک شہری کہ گھر تک آپ سی پیک پہنچا بھی دیں وہ پھر بھی آپ کے جشن میں شریک نہیں ہوں گے۔


Source