Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ”Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/ and can be contacted at “pakistan.bth@gmail.com”



مردم شماری ہر حال میں مکمل کی جائے گی  ۔  آرمی چیف


یہ  فوجی سربراہ کا بڑا پُر عزم بیان ہے


احمد جواد


جب فوج اس کی تکمیل میں کوشاں ہے 19سال بعد مردم شماری کرانے کا بڑا قومی مقصد حاصل کر لیا جائے گا۔مگر عام شہری اس کو دوسرے زاوئیے سے سوچتا ہے۔ہر دفعہ دہشت گرد دھماکہ ہونے کے بعد وہ جب وزیر اعظم  اور آرمی چیف کا بیان سنتا ہے کہ قوم متحد ہے اور ہم ہر قربانی دینےکے لئے تیار ہیں۔عام آدمی ہر دھماکہ کی آواز کے بعد مرنے یا زخموں سے معذور ہو کر ہسپتال میں داخل ہونے کے بعدسوچتا ہے کہ قربانی تو اس کی دی جارہی ہے۔یہ کیسی قربانی ہے جو عام آدمی پچھلے دس سال سے اپنی جان کے نذرانے سے دیئے جارہا ہے اور ایک ایٹمی طاقت کا حامل ملک اور اس کی فوج اسے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ہمیں کس قسم کے دشمن کا سامنا ہے جو پچھلے کئی سالوں سے جیت رہا ہے مگر ہمارے حکمران ہمیں بتاتے ہیں کہ دشمن پسپا ہو رہا ہے۔کیا ہمارا دشمن دنیا کی پانچویں سب سے بڑی فوج سے زیادہ مضبوط ہے؟ کیا وہ ہمارے ایف16 طیاروں اور تباہ کن بحری بیڑے سے بھی طاقتور ہے؟کیا وہ ہمارے رہنماؤں سے بھی تیز ترار ہے؟ کیا وہ ہماری ایٹمی قوت سے بھی مضبوط ہے؟


اس وقت کیا ہوگا جب ہم اپنی تمام تر کمزوریوں اور نا اہلی کے باعث دشمن کو زیر کرنے کے قابل نہ رہیں گے؟ تب کیا ہوگا جب ہم دشمن کو دیکھنے کی صلاحیت کھو بیٹھیں گے؟کیا ہوگا جب ہمیں دشمن کی چاپ بھی نہ سنائی دے گی؟1971ء میں آدھا پاکستان گنوانے  کے بعد سے ہمیں مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے۔ سیاچین  پر وار ھوا ، کارگل میں شکست ہوئی،ہمارے نیوی کے جاسوسی کرنے والے جہاز نشانہ بنے،کامرہ میں ہمارے فضائی اثاثوں کو نقصان پہنچا، جی ایچ کیو سمیت انتہائی اہم فوجی تنصیبات دہشت گردی کا نشانہ بنیں، سلالہ اور ایبٹ آباد پر حملہ کیا گیا۔ہمارے ہاں پچھلے دس سال سے ہر ہفتے عشرے کے بعد دھماکےہو رہے ہیں،ڈان لیکس اور میمو گیٹ کے دھماکے ہوتے ہیں، ریمنڈ ڈیوس حملہ آور ہوتا ہے، الطاف حسین چڑھائی کئے رکھتا ہے ۔اس طرح کی دیگر مثالوں کی فہرست بڑی طویل ہے۔کیا وہ وقت نہیں آیا کہ ہم آئینے میں دیکھیں اور اپنی کمیوں اور کوتاہیوں کا جائزہ لیں؟


ہم اپنی ناکامیوں کا الزام کب تک بھارت، افغانستان، امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور دوسرے ممالک پر تھونپتے رہیں گے۔ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہمارے ادارے ناکام ہو چکے ہیں اور ان کی تجدید نو لازم ہو چکی ہے۔ہمیں ماننا ہوگا کہ ہماری حکومت ناکام ہو چکی ہے۔اس ملک کو کرپٹ لوگوں نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے جب کہ ہم سب کرپٹ افراد کے احکام کی بجا آوری میں مصروف ہیں۔







Headcount will be completed at all costs - Army Chief. It's a brave and determined statement from Army Chief. A common man thinks other way.

By Ahmad Jawad


Census after 19 years is a great national cause and Army is guarding its completion. A common man thinks differently every time when he hear his PM or Army Chief telling nation, after every bomb blast, that nation is united and we will give every sacrifice. Common man thinks that sacrifice is only coming from him who only hear a blast before he ends up in grave or paralysed for rest of life in a hospital. Common man wonders what kind of sacrifice is this where common man is dying since last 10 years and a nuclear country and its strong armed forces are unable to protect him. What kind of enemy we are facing that enemy is winning since last many years and our rulers tell us, enemy is running away. Is enemy stronger than our 5th largest Army, Is enemy is stronger than our F16 and Frigates, Is enemy smarter than our leaders, Is enemy stronger than our nuclear power.


What if we are incompetent and incapable to handle the enemy? what if we don't have eyes to see enemy? What if we don't have ears to hear enemy?


Since 1971, we are being constantly defeated with losing half of Pakistan, getting hit at Siachen, getting defeated in Kargil, getting hit on Navy reconnaissance plane, getting hit at our most vital air assets at KAMRA, getting hit at almost every vital Defense installation including GHQ by terrorist, getting hit at Salala and Abbotabad, getting hit every second week with a bomb since 10 years, getting hit by Dawn Leaks and Memo gate, getting hit by Reymond Davis, getting hit by Altaf Hussain and list is very long. Is it not time to look into mirror and see our deficiencies and weaknesses?


We can't go on blaming India, Afghanistan, USA, Israel, Britain and others for our failures. We must accept our institutions have failed and need major overhaul. Our governance has failed. Corrupt has taken over the country and while we serve the corrupt.