Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ”Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/ and can be contacted at “pakistan.bth@gmail.com”



کِنھے کِنھے کھانا قیمے والا نان


ٹکٹ کٹاؤ  لین بناؤ


احمد جواد


سچائی  قیمہ اور مسالے کے  بغیر ہے اور بوریت ہے, یہ صرف برین مصالحے کے ساتھ چلتی ہے


انتباہ: بغیر  دماغ یا چھوٹے دماغ کے  وہ لوگ جو  سچائی  کی  کوشش  نہیں کرتے ، سچائی ان کے دل کو شدید خطرہ پیدا کر سکتی ہے-سچائی  کو  بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں- یہ اگلی نسل کو تباہ کر سکتی  ہے


 گھروں میں آصف زرداری اور نواز شریف کی تصویریں لگائیں تاکہ بچوں میں ترقی کرنے کا جزبہ پیدا ہو


عمران خان کے خیالات سے دور رہیں ۔ بچوں میں تبدیلی کے جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں۔


کھانے کے بعد ڈکار اور ہر ڈکار کے بعد سی پیک کہنا مت بھولیں۔


بجلی جانے پر غصہ پر قابو پائیں غصہ صحت کیلئے مضر ہے بجلی تو آتی ہے جانے کیلئے۔


بچوں کو ٹوئیٹ واپس لینے کی تربیت دیں۔


-ناانصافی کا رونا مت روئیں ستر سال سے ملک چل ہی رہا ہے نا۔ کوئی قیامت نہیں آئی


ووٹ بغیر کسی عرض کے مت دیں۔ اپنے ووٹ کا اچھا سودا کریں ورنہ ووٹ ڈالنے سے پرہیز کریں