Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ”Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/ and can be contacted at “pakistan.bth@gmail.com”



تاریکی رات کی وجہ سےنہیں، آنکھیں بند ہونے یا نابینا پن کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔


احمد جواد


حیدر مہدی ایک ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں ، ایک ریٹائرڈ فوجی افسرکے صاحبزادے ہیں اور امریکہ میں کاروباری لیڈر ہیں۔وہ شائد سب سے پہلے فرد  ہیں جنہوں نے کلبھوشن کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں جانے پر دلائل اور قانونی حقائق کی بنیاد پر خطرات کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ان کے مضامین کی لڑی کا چوتھا حصہ اس لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔


http://beyondthehorizon.com.pk/kulbashan-icj-nawaz-sharif/


میں اس نازک معاملے پر حیدر مہدی کے اظہار تشویش کی بڑی قدر کرتا ہوں ۔ہمارے تاریک ترین قومی لمحات میں ایسے لوگوں کی بہت ضرورت ہے جو ہمیں بتاتے ہیں کہ یہ رات کی تاریکی نہیں بلکہ ہم نےآنکھیں بند کر رکھی ہیں۔  ضرورت ہے کہ ہماری قوم کو بیدار کیا جائے۔وہ جو ہمیں  بتاتے ہیں کہ ہم اپنی آنکھیں بند رکھیں، جو ہمیں اداروں کی عزت  کا درس دیتے ہیں، جو ہمیں  کہتے ہیں کہ بے فکر ہو جاؤ ہم کام میں جُتے ہوئے ہیں،  یہی لوگ ہیں جو دُہرے جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں


آنکھیں بند رکھنے کا جرم


لوگوں کو سب اچھا  کا یقین دلانے کا جرم  کیونکہ وہ لوگوں کوکہتے ہیں کہ یہ محض رات کا اندھیرا ہے آنکھیں کھولنے کی ضرورت نہیں۔


آئیے اداروں کی کار کردگی پر ایک نظر ڈالیں۔ہمیں ہر روز فروخت کیا جا رہا ہے۔ہمارے بِکنے کا ثبوت یہ ہے کہ کسی بھی قومی سانحے کے بارے حقائق قوم کو بتائے ہی نہیں جاتے چاہے وہ سانحہ 1971 ء، سیاچین، سلالہ، ایبٹ آباد، ڈان لیکس، میموگیٹ، پانامہ لیکس، پی آئی اے کا جہاز گرائے جانے کاہو، دہشت گرد حملوں میں انتہائی قیمتی دفاعی اثاثوں کی تباہی، سی پیک، توانائی کے ناکام منصوبے، قائداعظم سولر پراجیکٹ، نندی پور پراجیکٹ، نیلم جہلم پراجیکٹ،ایفرڈین کا مقدمہ، رینٹل پاور کا مقدمہ، تھر کول پراجیکٹ، میگا پرجیکٹس کی کرپشن، آصف زرداری کے اثاثہ جات، بے نظیر کی جعلی وصیت، سرے محل، ایم کیو ایم کی دہشت گرد کاروائیاں، مولانا ڈیزل، عافیہ صدیقی، پاکستانیوں کی امریکہ کو حوالگی، ریمنڈ ڈیوس، این آر او، جنرل کیانی کے بھائیوں کی کرپشن، ایان علی، شرجیل میمن، ڈاکڑ عاصم، لیاقت علی خان کا قتل، بے نظیر بھٹو کا قتل،ضیاء الحق کے طیارے کا حادثہ،حکیم سعید کا قتل، بھٹو کی پھانسی، پس پردہ سفارت کاری،ماڈل ٹاؤن کے قتل عام سے لیکر کلبھوشن کے عالمی عدالت انصاف کے جانے تک کا ہو، کتنی ہی داستانیں ہیں جو پکار پکار کر مدتوں سے ہمارے بکتے رہنے کی دہائی دے رہی ہیں۔دوسرا مال چاہے ختم ہو جائے  مگرہمارے چوسے ہوئے خون کی بولی جاری رہے گی۔


خدارا آنکھیں کھولئے،یہ رات کی تاریکی نہیں  روز روشن کے حقائق ہیں۔ قومی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ہی کی  وجہ سے چند خاندانوں کے ہاتھوں ہمارے ملک کی لوٹ کھسوٹ اور تباہی کی جارہی ہے۔







What if our darkness is not due to night,it's due to our closed eyes or blindness.

By Ahmad Jawad


Haider Mehdi a retired Army officer, son of a retired Army officer and a corporate leader in USA. He was perhaps the first one to raise alarm bells of Kulbashan Case at ICJ with legal facts and logic. His 4 part series of articles on the subject can be viewed at below link.


http://beyondthehorizon.com.pk/kulbashan-icj-nawaz-sharif/


I highly praise Haider Mehdi to caution the nation on a highly critical subject. We need people like Haider Mehdi in our darkest hours who can tell us darkness is not due to night but due to our closed eyes. We need to wake up nation.Those advise us to keep your eyes closed, those counsil us that institutions are respectable, have faith in them and assure us they are working, such people are committing double crime:


1. By keeping eyes closed.


2. Keep assuring people "all is well" and no need to open eyes, it's just darkness of night.


Let's try looking at the performance of our institutions with open eyes. We are being sold every day. The biggest evidence that we are being sold comes through the fact that nation has never been told truth behind national tragedies and mega projects from 1971, Siachen, Salala, Abbotabad, Dawn Leaks, Memo gate, Panama Leaks, PIA planes crashing down, vital defense assets destroyed under terror attacks, CPEC, flop energy projects, QA Solar project, Nandi Pur project, Neelam Jhelum project, ephedrine case, rental power case, Thar coal project, cost and procurement process of mega projects, Asif Ali Zardari assets, doubtful will of Benazir, Surrey castle, MQM terror activities, Fazlu diesel, Afia Siddiqui, handing over of Pakistanis to USA, Reymond Davis, NRO, Corruption of brothers of General Kayani, Ayan Ali, Sharjeel Memon, Dr Asim, murder of Liaquat Ali Khan, murder of Benazir, Crash of Zia Ul Haq plane, murder of Hakeem Saeed, hanging of Bhutto, back door deals under diplomacy, Model Town slaughter to Kulbashan Case at ICJ, there is so much to sell that sale will continue for very long time. Sale of our blood being sucked every day will continue even other commodities go scarce.


Open your eyes, it's not darkness of night, it's the reality of broad daylight. It's about plundering & destroying our country by few families with the support of criminal silence of national institutions.