Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ”Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/ and can be contacted at “pakistan.bth@gmail.com”



ہر بار ایک سازشی تھیوری


احمد جواد


ٹھیک ہے امریکہ، بھارت، اسرائیل، افغانستان اور ایران سب پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔یہ ہم سب کا ماننا ہے اور یہ بھی صحیح ہے کہ ہر بار ہماری ناقص کارکردگی کا بہانہ بھی یہی سازشی تھیوری ہوتی ہے۔


پاکستان میں ہر بار جب کسی حکمران کوکرسی سےاُتارا جاتا ہے یا اُسے بر طرف کیا جاتا ہے تو یہ اندازہ لگایا جانے لگتا ہے  کہ اگرچہ  وہ اپنے شرمناک عہد  میں امریکہ کے تلوے چاٹا کرتا تھا مگر کوئی  کارنامہ سر انجام دینے کو تھا اس لئے اُسے ہٹا دیا گیا۔اس لسٹ میں بھٹو، ضیاء الحق، بینظیر، نواز، مشرف اور زرداری سمیت سب ہی شامل ہیں۔


مشہور زمانہ دھوکے باز اورانتہائی کرپٹ جرنیل اسلم بیگ مرزا نواز شریف کو بچانے یا حالات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اسی سازشی تھیوری کا آسرا لے کر میدان میں اترے ہیں۔ہمارے حافظہ کو تازہ کرنے کے لئے یہ کہنا کافی ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے اسلم بیگ مرزا کے خلاف فیصلہ دیا تھا مگر بعد میں آنے والی زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کو پس پشت ڈال دیا۔یادش بخیر مرزا اسلم بیگ وہی آرمی چیف ہیں جنہوں نے بینظیر کے خلاف آئی جے آئی سے ساز باز کی اور عوامی ٹیکسوں کا پیسہ نواز شریف اور دوسرے لوگوں میں تقسیم کیا تاکہ بینظیر کو شکست دی جا سکے۔اسلم بیگ ہماری تاریخ پر سیاہ دھبہ ہیں۔


بین الاقوامی محاذ آرائی اورقوموں کے درمیان چپقلش کا ماحول پرانے وقتوں سے چلا آرہا ہے۔ یہ ایک عالمی حقیقت ہے کہ ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مفادات کا تحفظ کرے چاہے اس کی قیمت دوسری قوموں کو کیوں نہ چکانی پڑے۔پاکستان بھی ایک ایسا ہی ملک ہے جسے سازشی تھیوری کی آڑ میں بار بار بیوقوف بنایا جا سکتا ہے۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جسے ہماری اپنی پالیسی کی راہ میں حائل کوئی دوسرا ملک نہ خریدسکے،نہ مرعوب کرسکے اور نہ لالچ دے سکے۔ لیاقت علی خان اور ایوب خان کے بعدہمیں اس طرح کا لیڈر نہیں ملا۔


آئیے ہم سازشی تھیوری سے بلند ہو کر سوچیں اور معاملے کی تہہ تک پہنچیں اورشریفوں اور زرداری سے نجات حاصل کریں۔آئیے شریفوں، زرداری اور جعلی بھٹو کی غلامی سے اپنی نسلوں کو بچائیں۔جن کرپٹ لوگوں نے ستر سال تک ملک کو لوٹا ہے آئیے  ان کرپٹ لوگوں کو اس اصل انجام تک پہنچائیں جہاں ہر گاڈ فادر کو پہنچنا چاہئے۔آئیے اپنی نسلوں کو بچائیں۔







Always a Conspiracy Theory.

By Ahmad Jawad

Yes America, India, Israel, Afghanistan and Iran, all are conspiring against Pakistan. It is our common belief, it is also our frequent excuse for not doing well and it may be even true.


In Pakistan, every time a ruler is being dislodged or removed from his chair, it is a common thought that he is being removed for some great work he was doing for Pakistan despite the fact same ruler was boot licker of America during his shameless rule. The list includes from Bhutto, Zia Ul Haq, Benazir, Nawaz, Musharraf and Zardari.


Mirza Aslam Baig, a known plunderer and one of the most corrupt General now has suddenly appeared to appease or rescue Nawaz Sharif under the same disillusioned conspiracy theory. To refresh our memory Supreme Court has given decision against him in Asghar Khan case but government under Zardari and later under Nawaz ignored implementation of decision. Mirza Aslam Baig is same Army Chief who collaborated with IJI against Benazir and distributed tax payer's money to Sharifs and others to defeat Benazir. Mirza Aslam Baig is a black spot of our history.


International battle or tussle among nations is a constant phenomenon since old times. Every country has the right to guard her interest even if it means at the cost of other nations, this is a universal truth.


Pakistani is one nation who can be fooled umpteenth times under this theory of conspiracy against Pakistan.


Bottom line is that we need a leader who cannot be bought or influenced or lured by any other country to run our own policy. After Liaquat Ali Khan and Ayub Khan we never had such a leader.


Let's think beyond conspiracy theories, let's look inside, let's get rid of Sharifs and Zardari. Let's save our generation from slavery of Sharifs,Zardari & fake Bhutto. Let corrupt reach to its well deserved end where every God Father must reach. Let's not be follower of God Fathers, they have plundered this country for 70 years. Let's save our generations.