ایک دن پانی کی قلت ہمارا وہ حشر کرے گی جو دشمن بھی نہ کر سکے
احمد جواد
یہ ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کی ایک خوفناک ویڈیو ہے جہاں ایک سال سے پانی کا قحط درپیش ہے اوراسی صورت حال کا ہمیں بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہم بھی پانی کےقحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ ہم شایدنا انصافی، دہشت گردی، بُری حکمرانی، بیروزگاری، جرائم، بجلی کی قلت، خوراک کی کمی، آلودگی اور کرپشن سےجان بچانے میں کامیاب ہو جائیں لیکن اگر صرف ایک سال میں کافی بارشیں نہ ہوئیں تو ہم بچ نہیں پائیں گے۔
شریف فیملی اور زرداری جیسے حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ہم پانی کی شدید قلت کا سامنا ضرور کریں گے۔ بھارت کو یہ سب معلوم ہے اس لئے وہ مسلسل بڑی خوبصورتی سے اس کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہے۔ یہ سائنس کے سادہ سے حقائق ہیں جن کو ماحولیات کے ماہرین بڑی اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہمیں ان باتوں کا شائد اُس دن پتہ چلے گا جب بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ جب یہ قحط درپیش ہوا تب شریف خاندان اور زرداری تو لندن یا دبئی بھاگ جائیں گے۔
یہ پٹواری لوگ تو پوری قوم کو مروا دیں گے ۔ تیرا کیا ہوگا کالیا
آج جس جس فردکو فالتو پانی میّسر ہے وہ اسے استعمال کم اور ضائع زیادہ کرتا ہے۔
ہمیں خود بھی پانی کی بچت کرنی چاہئے اور اپنے بچوں کو پانی بچانے کی تاکید کرنی چاہئے۔ہمیں چاہئے کو حکمرانوں سے مطالبہ کریں کہ میٹرو اور اورنج ٹرین بنانے پر شادیانے بجانے کی بجائے ڈیم بنائیں، پانی کے ذخائر بنائیں اورانسانی ہاتھوں سے بنی ہوئی جھیلیں بنائیں۔
سنگا پور کسی دریا کی موجودگی کے بغیر انسانی ہاتھوں سے پانی کے ذخائر تعمیر کرکے، پانی کو دوبارہ قابل استعمال بناکر ،پانی کی بچت کرکے اور نمکین پانی کو مصفا کرنے کی بدولت اپنی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں 100فیصد خود کفیل ہو چکا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے اگلے دس سال میں بڑھنے والی آبادی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سنگاپور میں بارش کے پانی کا ایک ایک قطرہ پانی کے ذخائر میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔
کالا باغ ڈیم کو تعمیر کرنے میں کی گئی کوتاہی ہم کو تباہ کر سکتی ہے۔
اب بھی وقت ہے کہ ہم جاگ جائیں اور پانی کی فراہمی کو ترجیح دیں۔
پانی کی بچت اور اس کو ذخیرہ کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہونی چاہئے۔
One day shortage of water will do what our enemies could not do.
By Ahmad Jawad
There is a scary video of Cape Town South Africa. With just one year of drough, we can reach to same stage. We are sitting on edge. We might survive injustice, terrorism, insecurity, bad governance, unemployment, crimes, energy shortage,food shortage, pollution, corruption but we will not survive, if for only one year, we don’t have enough rains.
With rulers like Sharifs & Zardari, we will one day face a severe water shortage. India knows it because they are planning it smartly and consistently. Environmentalist knows it, because it is simple scientific facts, We will know it once it happens but it will be too late. Sharifs & Zardari will flee to London & Dubai once it happens.
Tera Kya Hoga Kaliya. Yeh Patwari puri Quom ko Marwaein Gay.
Today, whoever have access to water, he wastes more water than uses it.
We must conserve water, teach our children on conservation of water. We must demand our governments for water dams, water reservoirs, man made lakes instead of celebrating on metro or orange trains.
Singapore without a single river has become 100% self sufficient in water with the help of man made water resorvoirs, recycling of water, conservation of water and desalination of water. They have even planned water needs for increase in population for next 10 years. Every drop of rain is conserved and turned into storage of water in Singapore.
Not making one Kala Bagh dam might destroy us.
There is still time to wake up to our top national priority WATER.
Our top priority should be storage & conservation of water.
0 Comments
Thank you so much for contacting us.