ایک نئے عہد کا آغاز

553
احمد جواد
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے پارٹی کے یوم تاسیس پر زبردست تقریر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک نئے تابناک عہد کا عندیہ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو بے نظیر، آصف زرداری، بلاول، مریم نواز اور حمزہ شہباز جیسا سیاسی ورثہ کبھی نہیں ملا۔ اس کی بجائے پی ٹی آئی کو نچلی سطح سے اپنی محنت شاقہ اور جد وجہد کی بنا پر پارٹی کے چیف آرگنائزر کے عہدے تک پہنچنے والاسیاسی کارکن نصیب ہوا۔ ایساکارکن جس کا ماضی شفاف ہو،جس کی نگاہ بلند ہو اور ایسا کارکن جوعام آدمی کے مسائل سےمکمل آگاہی رکھتا ہو۔ایسا کارکن جو کھرا مسلمان ہو، جو تیز طرار، ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو۔ایسا کارکن جس کو اپنی پارٹی حیثیت سے فائدہ اٹھانے کے بھرپور مواقع ملے مگر وہ اپنی سیاسی جدو جہد کے دوران رزق حلال پر قناعت کرکے راضی رہا ہو۔
میں نے دیکھا جب تحریک انصاف کے بہت سے لوگ پارٹی عہدوں اور اختیارات کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف تھے تب بھی وہ ثابت قدمی سے اپنے مقام پراٹل کھڑا رہا۔ اللہ پر ایمان کامل اور دلجمعی کی بدولت وہ عمران خان کی فکر ی تفسیر نظر آتا ہے۔ اُس کی ثابت قدمی اور عمران خان سے وفاداری شک و شبہ سے بالا تر ہے۔
انشاء اللہ ہم بہت جلد دیکھیں گے جب عمران خان کی قیادت میں تمام عہدوں پر افراد اہلیت کی بنا پر فائز کئے جائیں گے۔