لیاقت علی خان سے نواز شریف تک
عزت اور ایمانداری سے ذلت اور رسوائی تک کا سفر
شریف خاندان کا ٹائی ٹینک ڈوبنے کے قریب ہے۔لیکن نہ مریم “روز ڈیویٹ “ہے اور نہ ہی صفدر “جیک ڈاسن “ہے۔ دونوں ہی بھگوڑے ہیں۔
احمد جواد
پاکستان مسلم لیگ(نواز)کا میڈیا سیل کرپشن، منی لانڈرنگ اور اداروں کی تباہی کے اُس واضح مقدمے کو چھپانے کے لئے گرد اڑانے میں مصروف ہے جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں نواز شریف کو پاکستان کا گاڈ فادر قرار دیا گیا۔
جھوٹ سازی کی اس جنگ میں پاکستان مسلم لیگ(نواز) نےپاکستان کی تاریخ سے وزیر اعظموں کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب اپنی اپنی وزارت عظمیٰ کی مدت پوری نہیں کر سکے۔اس فہرست کی آڑ میں تباہ کن حکمرانی کی ہیٹ ٹرک کرنے والے نواز شریف کا دفاع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس فہرست سے پاکستان کی تاریخ میں عالمی سطح کرپشن کے الزام میں تین بار نا اہل ہونے والے بدنام زمانہ وزیر اعظم کا نام شامل کرنے کا مقصد واضح طور پر جھلکتا ہے۔
اس فہرست میں شامل وزراء اعظم کی برطرفی کی وجوہات تین مرتبہ برطرف ہونے والے نواز شریف کی برطرفی کی وجوہات سے مشابہت نہیں رکھتیں۔صرف یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کی بر طرفی میں ایک مشابہت ہے کہ دونوں کو سپریم کورٹ کے حکم پر برطرف کیا گیا۔
اس فہرست میں شامل کسی وزیر اعظم کے پورے خاندان کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام نہیں ہوئیں۔
اس فہرست میں شامل کسی وزیر اعظم کے درجنوں رشتہ دار شریف فیملی کی طرح حکومتی عہدوں پر براجمان نہیں رہے۔
صرف بھٹو خاندان کے ساتھ تھوڑی مماثلت تھی مگر وہ بھی بعد میں زرداری خاندان میں ڈھل گیا۔
لیاقت علی خان جب شہید ہوئے تو پھٹی جرابیں اور سوراخوں والی بنیان پہنےہوئے تھے۔انہوں نے پاکستان پر اپنا سب کچھ نچھاور کرکے اپنے پسماندگان کے لئے کوئی ترکہ نہیں چھوڑا۔ایک ہم ہیں کہ اپنے عظیم رہنماؤں کی آڑ لے کر نواز شریف کی اربوں ڈالر کی کرپشن پر پردہ ڈالنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
زرداری اور شریف خاندان کے جمہوری ادوار کے دس سال پورے ہونے کو ہیں۔اس ایک عشرے میں پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ دو گنا ہو چکا ہے۔لیکن کیا مجال جو ایک بھی ادارہ پروان چڑھایا ہو۔اس کے برعکس انہوں نے اداروں کی سطح پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کو فروغ دیا ہے۔
پانامہ کیس تو دونوں خاندانوں کی پہاڑ جیسی کرپشن کا معمولی سا حصہ ہے۔ٹائی ٹینک کرپشن کے پہاڑ سے ٹکرا چکا اور جہاز کا نا اہل اور کرپٹ کپتان غلط اقدامات کی ٹامک ٹوئیاں مار رہا ہے۔لائف بوٹ بہت کم ہیں مگر جان بچانے کےلئے بھاگنے والے بہت زیادہ ہیں۔ٹائی ٹینک پر جان بچانے والوں میں وزیر اعظم کی بیٹی صاحبہ بھی شامل ہیں۔ مگر نہ وہ "روز" ہے جو بچ گئی تھی اور نہ ہی صفدر “جیک ڈاسن” ہے جو روز کو بچاتے بچاتے خودڈوب گیا تھا۔صفدر کسی جہاز کا تربیت یافتہ کپتان نہیں بلکہ وہ تو ہری پور کا مجسم رسوائی کیپٹن ہے۔
From Liaquat Ali Khan to Nawaz Sharif is a journey from honour & integrity to disgrace and Shame.
Titanic is sinking but Maryum is not “Rose Dewitt” and Sardar is not “Jack Dawson”. Yes both are runaways.
By Ahmad Jawad
PMLN Social Media Cell is trying to create a cloud and fog around a clear case of corruption, money laundering, and destruction of institutions resulting Nawaz Sharif becoming first God Father of Pakistan, officially quoted by Supreme Court in a detailed decision.
In this war of disinformation, PMLN cell is showing a list of PMs from history of Pakistan conveying that none of them completed their tenure, purpose is to cover up hat trick of disastrous rules of Nawaz Sharif. Purpose is to generalise history of Pakistan with a specific case of globally defamed corruption of a 3 Times PM.
None of the PMs in the entire list has any analogy with the reasons behind removal of Nawaz Sharif on three occasions. Only one analogy can be drawn with Yousaf Reza Gillani as both Nawaz Sharif and Yousuf Reza were convicted by Supreme Court on charges of corruption or hindering law.
None of the PM in the list has a legacy of corrupt legacy of one family.
None of the PM in the list had two dozen family members holding top government positions like Sharif family.
Closest analogy can be made with Bhutto family which later converted into Zardari family.
Liaquat Ali Khan was wearing a torn vest & socks when died. He left nothing behind in inheritance and gave up everything for Pakistan and we are trying to hide billions of dollars of corruption of Nawaz Sharif behind achievements of such great heros.
Today we have nearly 10 years of democracy under Zardari & Sharifs. We have more than doubled our loans in 10 years with not a single institution developed in the country. They only institutionalised curruption and money laundering.
Panama is just tip of iceberg of corruption of two families in Pakistan. Titanic has hit the iceberg of corruption. corrupt & incompetent Captain of ship Nawaz Sharif is making all the wrong moves. There are few rescue boats and many candidates to escape. Daughter ran away in the journey of Titanic but she was not “Rose”who survived, Sardar is not “Jack Dawson”who died saving Rose. Sardar is not trained to be captain of a ship, he is a disgraceful captain of Haripur.
0 Comments
Thank you so much for contacting us.